Home Education گوگل پر تعلیمی مواد کیسے تلاش کیا جائے؟

گوگل پر تعلیمی مواد کیسے تلاش کیا جائے؟

105
0
SHARE

 اکیسویں صدی  معلومات کا زمانہ ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعےمعلومات تک  ہماری رسائی آسان ہوگئی ہے۔ ان معلومات کے حصول  کے لیے سرچ انجنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سرچ انجن کی دنیا کا بے تاج بادشاہ “گوگل” ہے جس کو ہم سب نے ضرور استعمال کیا ہوگا۔ مطلوبہ معلومات تک رسائی کے لیے ہم کچھ “کی ورڈز “گوگل پر لکھ کر سرچ کا بٹن دباتے ہیں اور چند لمحوں میں ہی ہزاروں بلکہ لاکھوں رزلٹس سامنے آجاتے ہیں ۔ ان میں سے کچھ ہمارے متعلقہ ہوتے ہیں اور بہت سارا غیر ضروری مواد بھی ہمارے سامنے آجاتاہے۔ ان میں سے ما مطلوبہ مواد ڈھونڈنےمیں بعض اوقات کافی وقت صرف ہوتا ہے اور اس مواد کے مستند ہونے کا مسئلہ بھی اپنی جگہ موجود ہوتا ہےمستند مواد جس کی زیادہ ضرورت رپورٹ، تھیسز لکھتے ہوئے پڑتی ہے  اس حوالے سے کافی سارے پلیٹ فارمز موجود ہیں:

Google Scholar, ISI Web of Knowledge, Scopus, JStore, ProQuest , Digital library (HEC Pakistan)

اب آتے ہیں گوگل پر کیسے سرچ کرنے کے طریقوں پر روشنی ڈالتے ہیں تاکہ مطلوبہ مواد تک رسائی آسانی سے ممکن ہوسکے۔ سرچ انجن کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے آپ نہ صرف اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں بلکے زیادہ مستند مواد بھی باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

کوٹیشن مارکس کا استعمال

جب آپ ایک سے زیادہ الفاظ پر مشتمل کوئی مواد گوگل میں سرچ کرتے ہیں تو ان الفاظ  میں سے کوئی ایک بھی لفظ جس جس ویب گاہ پر موجود ہوان سب کے لنکس آجاتے ہیں۔ سارے الفاظ کا اس ویب گاہ یافائل میں موجود ہونا ضروری نہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کو ہزاروں غیر متعلقہ رزلٹس ملتے ہیں۔ اس کی بجائے اگر آپ سرچ کرتے ہوئے ان الفاظ کے شروع اورآخر میں  انورٹد کوماز (” “) کا استعمال کریں گے تو آپ کو صرف وہی رزلٹس ملیں گے جن میں وہ’ تمام’ الفاظ بالترتیب  شامل ہونگے۔  مثال کے طور پر

Health care reform

کی بجائے

       سرچ کیجئے۔ “Health care reform “

Truncation

اگر آپ کسی مخصوص لفظ کی تلاش  میں اس کے اسم، فعل، متعلق فعل سے جڑے ڈاکومنٹس کو بھی سرچ کرناچاہ رہے ہوں تو اس لفظ کے مشترکہ ہجے لکھنے کے بعد اس کے آگے اسٹیرک ٭ کا کی ورڈ ڈال دیں۔

مثال کے طو ر پر

 لکھنے سے آپکو وہ تمام ویب صفحات مل جائیں گے جس میںEducat*

 شامل ہونگے۔Education, educate, educated, educating

منفی-  کا استعمال

سرچ کرتے ہوئے بہت سارے غیر متعلقہ مواد سے بچنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ اپنی مطلوبہ سرچ  لکھنے کے بعد منفی – کی علامت استعمال کرتے ہوئے وہ لفظ لکھ دیں جو آپ چاہتے کہ سرچ میں نہ آئے۔  مثال کے طور پر “management skills” سرچ کرتے  ہوئے بہت سارا مواد “management tips”کے حوالے سے بھی دکھائی دیتا ہےجوغیر متعلقہ ہے۔اس مسئلے کے حل کے لیے آپ یوں سرچ کر سکتے ہیں:

“management skills” – tips

4.

فائل فارمیٹ سرچنگ:

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی سرچ میں صرف ورڈ، پی ڈی ایف یا   ایکسل کی فائل آئے تو اپنی مطلوبہ سرچ لکھنے کے بعد اس کے آگے کولن :   لگا کر اس فائل کی ایکسٹنشن لکھ دیں۔ مثال کے طور پر  صرف ورڈذ کی فائل کو تلاش کرنے کے لیےاپنی سرچ یوں لکھیے۔

Human Resource management:ppt, CV:docs, Balance Sheet:xls, C++:pdf

5.

 کی تلاشی(Title)عنوان

Intitle:     صرف عنوان سرچ کرنے کے لیے مطلوبہ عنوان سے پہلے

 لکھ کر سرچ کریں

Intitle:fluid mechanics

6.

ڈومین سرچنگ

گوگل میں آپ اپنی سرچ کو کسی مخصوص علاقے اور مخصوص قسم کی تنظیم تک بھی محدود کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں ہر ویب گاہ کی ایک مخصوص تقسیم کار ہوتی ہے۔

.gov
حکومت کے لیے
.com
کمرشل ویب گاہ
.org
تنظیمی ویب گاہ
اپنی مطلوبہ سرچ کے آگے کولن : لگا کر لسٹ میں دی گئی ڈومین  لکھ دیں۔

Teenagers smoking facts:gov

اس طرح آپ صرف حکومتی ویب گاہوں  پر نوجوانوں میں اسموکنگ کے حوالے سے موجودمستندحقائق  کم وقت میں حاصل کرسکتے ہیں ۔

7.

“تعریف” کی تلاش:

کسی لفظ کی تعریف جاننے کے لیے اس لفظ کے آگے

لکھ کر سرچ کیجئے۔   :def

8.

مترادف الفاظ کی تلاشی:

    کی علامت استعمال کریں۔ ~ مترادف الفاظ کی تلاش کے لیے  لفظ سے پہلے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here